Today is :    Friday 20th,October 2017

  • addressing
  • dadu
  • islamabad
  • multan
  • pen_dpwn
  • protest
  • jquery slider
  • seminar
addressing1 dadu2 islamabad3 multan4 pen_dpwn5 protest6 pujnab7 seminar8
wowslider.com by WOWSlider.com v8.6

( In the name of ALLAH, the Most Beneficent, the Most Merciful )

پیش لفظ

 

ایک تنظیم کا تصور یا خواب چھوٹا سا بیان ہوتا ہے جو مستقبل کی صورتحال کو بیان کرتا ہے۔ جسے تنظیم کے ممبران حاصل کرنے کی جدوجہد کرتے ہیں ۔ ایک تنظیم کا مشن و مقصد چھوٹے بیان کی طرح اور اس کے ہونے کی وضاحت تنظیم کا دستور کرتا ہے۔ اس لئے ایک فرد یا ممبر یا گروپ یا تنظیم کی وضاحت کرنی ہے جو تنظیم کی توجہ وسائل یا نتائج پر اپنی دعوی' کرسکتی ہو اور ان پر اثراندازہوتے ہوں ان کو تنظیمی اصطلاح میں عہدیدار اور ممبر کہا جاتا ہے جس کا ذکر آئین میں کیا جاتاہے ۔ تنظیم  اور ممبران کے مقاصد حاصل کرنے کے لئے تمام ممبران کو دن رات محنت کرنی ہوگی ۔ تنظیم لفظ کی معنی' الگ الگ اس طرح سے بیان کی جاتی ہے ۔

 

لفظ تنظیم

ت - ترتیب دینا

ن - نظیم وضبط کرنا

ظ - ظلم کے خلاف لڑنا

ي - یقین سے منظم ہونا

م -  محنت ومحنت کرنا

 

اس موقع پر ایپکا کے ان قائدیں و بانی ممبران اور شہید ساقی کو سلام پیش نہ کرنا اور ان کی خدمت کو نہ سرہنا ایک زیادتی ہوگی ان کو میرا اور تمام تنظیمی ساتھیوں کی طرف سے سلام ہے جن کی رات ودن کی محنت اور کاوشوں سے ایپکا کا پودہ تیار ہوکر ممبران کے لئے ایک سایہ دار درخت کی صورت میں ممبران کے سامنے موجود ہے ۔ ان تمام محترم ساتھیوں کے نام مندرجہ زیل اس طرح سے ہیں۔

محترم سید ھدایت یار بخاری خیبرپختون خواہ (سرحد) محترم محمد اسحاق ساقی (شہید ایپکا) پنجاب، محمد علی بھٹی خیبرپختون خواہ (سرحد) محترم عبیدالرحمان عابد خیبرپختون خواہ (سرحد) ، محترم محبوب خان ، محترم سید محمودالحسن آرزوپنجاب ، سید جاوید علی بخاری ، محترم رضا سید پنجاب ،  محترم اعجاز علی خان (مرحوم) پنجاب، محترم راجہ عبدالخالق ، محترم صنوبر حسین ، محترم محمد افضل پنجاب ، محترم ولی محمد پٹہان (مرحوم) سندھ ، محترم محمد غفران پٹہان  (مرحوم) سندھ  محترم نیاز ابڑو (مرحوم) ، محترم علام اللہ جلبانی  سندھ ، محترم  سید فدا اصغر آزاد جموں کشمیر مظفرآباد ، محترم  نضراللہ درانی  ، محترم حاجی دین محمد بلوچستان و دیگر جن کی کاوشوں سے ایپکا پرواں چڑہی اور 1985 سے 2000 تک ایپکا کا عروج رہا ، جون 1998 سے پہلے ایسوسی ایشن میں ایک سازش کے تحت انتہائی بد نیتی کے ساتھ مختلف دھڑے پیدا کئے گئے اور مخلص ممبران کی عزت مجروح کی گئی اور بلوچستان کے مختلف عہدیداروں کو تاریخی دھاندلی کے ذریعے ہٹایا گیا اور ان ہی دنوں میں پنجاب صوبے کی منتخب ایگزیکیوٹو باڈی کو انتہائی آمرانہ انداز میں برطرف کیا گیا اس طرح ایپکا میں بدتریں خلفشار اور تنظیمی بحران پیدا کیا جاتا رہا دوسری اس کی بڑی وجہ یے ہے کہ 15 سال سے زیادہ عرصہ ایک ہی آدمی صدر رہا اور یونٹ سے لیکر تمام اضلاع کا حال یہی رہا خود ساختہ دوہرے عہدوں پہ قابض رہے اور کسی تنظیمی ہمدرد کو موقعہ دینے سے ٹال مٹول کیا جاتا رہا اور اپنے نواز پالیسی بنائی گئی ، نتیجے میں ایسوسی ایشن کو بڑا نقصان ہوا۔ اس بات کی نشاندہی شہید ساقی نے اپنے لیٹر میں کی تھہی ، محترممحمد اسحاق ساقی کی شھادت اور محترم ھدایت یار بخاری کی ریٹائرمنٹ کے بعد ایسوسی ایشن کے ممبران بے یارو مدگار رہے ۔ تنظیم کے ممبران مایوس ہوکر گوشہ نشین بنتے جا رہے تھے، انہی دنوں میں پسند وناپسند کی بنیادیں رکھی گئیں جس کے بُرے اثرات تمام کے سامنے ہیں ۔ 2000-1999میں کچھ ساتھیوں نے تنظیم سے علحدگی کرکے خود کو بچانے کے لئے بڑے بڑے عہدوں پر خود کو فائز کرکے تنظیم کے اصول سے انحراف کیا اور ایسوسی ایشن کو ناتلافی نقصان دیکر گروپ بندی کی بنیادیں رکھی اور دیگر خود ساختہ لیڈروں نے تنظیم کے نام کی بگاڑ کرنے کی ناکام سازش کی اور سینکڑوں ہمدرد دوست ان کی چال میں پہنس گئے  اور آج تک ان چنگل سے نہیں نکل سکے اور گنتی کے نام تاحال منافقانہ رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں ۔

اس مایوسی میں تنظیم کے جھنڈے کو دوبارہ بلند کرنے کے لئے اپریل 2008 سے ایسوسی ایشن کو زندہ کرنے اور تنظیم کے کھوئے ہوئے مقام کو دوبارہ بحال کرنے میں جن رہنماوُں نے اپنی کوشش کی ہے ان کو ہم کیسے بھلا پائیں گے ان کے نام اس طرح سے ہیں محترم سید محمدوالحسن آرزو تا حیات چیئرمین، محترم نذر حسین کورائی مرکزی صدر ایپکا پاکستان ، محترم مراد علی چاچڑ سیکریٹری جنرل ایپکا پاکستان، محترم ذوالفقار علی شیخ صوبائی صدر ایپکا سندھ، محترم ظفر علی خان (شیر پنجاب)صوبائی صدر ایپکا پنجاب،محترم حاجی محمد اکبر بنگل زئی صوبائی صدر ایپکا بلوچستان، محترم خالد جاوید سنگھیڑا، ایڈیشنل سیکریٹری جنرل ، محترم نفیس جاوید مانگٹ مرکزی نائب صدر، محترم شہزاد کیانی مزکزی نائب صدر، محترم محمد خان کاکڑ، محمد سلیم شیخو، محترم گل فراز جدوں، عطاءالله کمبھاراور دیگر شامل ہیں، تنظیم کو دوبارہ فعال کرنے کے محترم نذرحسین کورائی اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ان تمام دوستوں کے پاس گھر گھر اور دفاتر میں جاکرجو عہدیداری کے دعویدار تھے اور ذاتی طور معاملات کو درست کرنے  اور ساتھیوں تکالیف کو حل کرنے کی دعوت دی ۔ نتجہ حاصل نہ ہونے پر سپرم کائونسل کا اجلاس ملتان میں زیر صدرارت مرکزی چیئرمیں سید محمودالحسن آرزو  منعقد ہوااور اکثریتی فیصلے کی روشنی میں مرکزی سینٹرل ایگزیکیوٹو باڈی کی تشکیل دی گئی ۔

شہید محمد اسحاق ساقی جو کہ ایپکا پاکستان کے مزکزی چیئرمین اور مرکزی سیکریٹری جنرل بہی تھے ان کی شہادت کے بعد تنظیمی سرگرمیاںبھی ختم ہوتی گئے اور کافی عرصے سے اس امر کی ضرورت محصوس کی جارہی تھی کہ تنظیم ( آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ) ایپکا / آپکا  APCA  کا دستور یا آئین Bye-Laws/ Manifesto کو وقتی تقاضاوُن کے مطابق از سر نو مرتب کرنا انتہائی ناگزیر ہے اور اس آئین کو وقت کی تقاضہ کے مطابق مکمل کرنےکے لئے محترم نذر حسین کورائی مرکزی صدر ایپکا پاکستان نے 2009-02-15 کو سینٹرل کمیٹی کے اجلاس ملتان  میں ایک آئینی کمیٹی تشکیل دی ، مندرجہ ذیل ایپکا /آپکا کے رہنماوُن کی ایک آئینی کمیٹی برائے ترامیم " ایپکا آئین" قائم کی ۔

محترم سید محمدوالحسن آرزو چیئرمین، محترم ذوالفقار علی شیخ صوبائی صدر ایپکا سندھ، محترم ظفر علی خان صوبائی صدر ایپکا پنجاب،محترم حاجی محمد اکبر بنگل زئی صوبائی صدر ایپکا بلوچستان، محترم راجہ ظہور احمد ، صوبائی صدر اپیکا آزاد جموں کشمیر ، محترم نفیس جاوید مانگٹ مرکزی نائب صدر (پنجاب)،  محترم رشید احمد خان نائب صدرایپکا پاکستان (بلوچستان)، محترم محمد خان کاکڑ ممبران کے علاوہ معاونت میں محترم منور اقبال سرگودھا، محترم ملک خورشید کراچی سندھ ، محترم محمد سلیم شیخو اور محترم گل فراز جدوں مدگار رہے ۔

چنانچہ شہید محمد اسحاق ساقی ، سیکریتری جنرل ، اپیکا پاکستان کی کوششوں اور محنت کی شکل میں ترمیمی آئین 1991 دیا تہا اس کو تبدیل کرکے ایپکا کا آئین و دستور 2011  Bye-Laws/ Manifesto کے نام سے مکمل کیا جا چکا ہے۔ اس آئین کے آٹھ باب اور ساٹھ 60 آرٹیکل ہیں ، تمام آرٹیکل میں تنظیمی مقاصد و تنظیم کے اصول بیان کئے ہیں جس پر عملی طرح کام کرنے سے ایپکا میں غیر معمولی کامیابیاں حاصل کی جا سکتی ہیں جس سے تمام صوبائی اور وفاقی ملازمین فائدہ حاصل کر سکیں گے۔

ممبر ساتھیو ! مجہے خوشی ہے اور میرے لئے سعادت ہے کہ آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ( ایپکا / آپکا   APCA) کا آئیں مکمل کرنے کے بعد محترم سید ‏‏‏محمودالحسن آرزو، چیئرمین ایپکا پاکستان و چیئرمین  کامیٹی برائے ترامیم آئين ورکرز کنوینشن کے موقع پر 17 دسمبر 2011 کو سکھر سندھ میں اعلان کيا کہ تراميم اور منظور شده آئین 2011  ايپکا/آپکا پاکستان کی کاپی ایم اے ( میرل الطاف) بھرگڑی کے حوالے کرتا ہون یہ دوسرا اعزاز ہے میرے لئے۔  اس سے پہلے ممبران کی سہولت کے لئے ایپکا ویب بنانے کا کام  مکمل کرنے سعادت بہی مجہے ملی ۔ میں نے اس آئین کی کاپی کو بوک کی صورت میں تیار کرکے جناب چیئرمین کے حولے کردی ہے اور ویب پر لگادی آپ دوست اس کو پڑہیں